شام میں صدربشارالاسد کے خلاف مظاہروں دوران سکیورٹی فورسزکی فائرنگ اورآنسو گیس کی شیلنگ سے باسٹھ افرادجاں بحق ۔

شام کے مختلف علاقوں میں جمعے کے روز لاکھوں مظاہرین صدر بشارالاسد کی حکومت اورڈیرہ شہر میں مظاہروں کو کچلنے کے لئے فوجیوں اور ٹینکوں کی تعیناتی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ ملک کے اہم شہروں ہومز، حاما، بانیاث، سمیت مشرقی شام میں دمشق کے نواحی علاقوں میں لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اورحکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے باسٹھ افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری طرف شام کے ساتھ ملحقہ اردن کی سرحد پر ہزاروں اردنی باشندوں نے سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ میں تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔ جبکہ امریکہ کی جانب سے شام پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا گیا ہے

ای پیپر دی نیشن