ترجمان کے مطابق منگھوپیرکےعلاقےسلطان آباد میں رینجرز نےعلاقےکوگھیرےمیں لےکرگھر گھرتلاشی کے دوران ڈیڑھ سو افراد کو حراست میں لے کر ان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ۔گرفتار ہونے والوں سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔ چھ گھنٹے کے طویل آپریشن کےدوران علاقےکےداخلی اورخارجی راستے عام آمدورفت کے لئے بند رہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس دوران مشتعل افراد نے رینجر پر پھتراؤ بھی کیا جبکہ رینجرز کی جوابی کارروائی اور فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد خانزادہ اور اسلام الدین زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز آپریشن نیوی بس دھماکوں کی تفتیش میں کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کےانکشاف کے بعد کیا گیا، رینجرز نے گزشتہ روز بھی پانچ سو افراد کو حراست میں لیا تھا اورانہی کی نشاندہی پر آج مزید گرفتاریاں کی گئی ہیں۔