شارٹ فال میں کمی کےباوجود ملک بھر میں بجلی بحران جاری اوردیہی علاقوں میں اٹھارہ جبکہ شہروں میں دس گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ ۔

Apr 30, 2011 | 04:36

سفیر یاؤ جنگ
پیپکوترجمان کے مطابق ملک میں۔بجلی کی طلب سولہ ہزارایک سو چالیس جبکہ پیداواربارہ ہزار دو سو انسٹھ میگاواٹ ہے۔ ہائیڈرل ذرائع سے چارہزار ایک سو اکیاسی ،تھرمل سے ایک ہزارآٹھ سو چھ میگا واٹ جبکہ آئی پی پیز سے چھ ہزار دوسو دس میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ طلب اوررسد کے فرق میں نمایاں کمی کے باوجود ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ دورانیہ کم نہیں ہوسکا اور اب بھی دیہی علاقوں میں اٹھارہ جبکہ شہروں میں دس گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئے ہیں
مزیدخبریں