امريکی ٹی وی کو انٹرويو ديتے ہوئےحسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام افغانستان ميں سوويت يونين جنگ کے بعد امريکا کی جانب سے پاکستان کو تنہا چھوڑ جانے کے بعد امريکا کو قابل اعتبار نہيں مانتے اور اسی طرح امريکی عوام سمجھتےہیں کہ پاکستان دہشتگردوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے افغانستان ميں سيکيورٹی کے جائز تحفظات ہيں اور وہ نہيں چاہتے کہ افغانستان کی سرزمين پاکستان کيخلاف استعمال کی جائے۔ افغانستان ميں امريکی فورسز کيلئے خطرے کا باعث بننے والے عناصر کيخلاف کارروائی پاکستان کے اپنے مفاد ميں ہے اور آخرکار پاکستان کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔