گیاری کے متاثرہ مقام پرریڈارکی مدد سے چھتیس مختلف مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل آٹھ مختلف مقامات پرکھدائی کی جارہی تھی۔ گیاری سیکٹر میں برفانی تودے کی راہ میں رکاوٹ سے بننے والی جھیل کے لئے سپل وے پر بھی کام جاری ہے، موسم میں شدت کے باعث ریسکیو کارروائیاں اس وقت تعطل کا شکارہوجاتی ہیں جب مشینری اوردیگرآلات ٹھنڈک کے باعث کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ مگرعلاقے کا شدید سرد موسم ریسکیو میں مصروف جوانوں کےعزم کومنجمد نہیں کرسکا۔