پولیس ہیڈکوارٹرزگارڈن میں سی آئی ڈی اہلکارفیاض احمد کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ مشاق شاہ کا کہنا تھا کہ لیاری میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف آپریشن جاری ہے اورساٹھ سے سترفیصدعلاقے کوشرپسندوں سے کلیئرکرالیا گیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری آپریشن میں پولیس کو رینجرز کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ مشتاق شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لیاری کو آپریشن کو ختم کرنے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔