کابل (نوائے وقت نیوز) افغان طالبان نے امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات بحالی کی تردید کی ہے۔ ترجمان نے امریکہ سے ر وعدوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر افغانستان میں بم دھماکوں اور طالبان حملوں میں ہمارے 3فوجی مارے گئے جبکہ جنوبی صوبے قندھار کی جیل میں متعدد قیدیوں نے کابل منتقلی کیخلاف بھوک ہڑتال کر دی۔دریں اثناءافغان حکومت کا اس بات پر اصرار ہے کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات جاری ہیں اور یہ بات چیت قطر میں ہو رہی ہے اس بات کا اعلان افغان وزارت خارجہ کے ترجمان جانان موسیٰ زئی نے کیا۔