لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر رانا سعید خان نااہلی کیس میں ممبر کالونیز بورڈآف ریونیوکو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز بورڈ آف ریونیو نے اپنی رپورٹ میں فاضل عدالت کو بتایا کہ رانا فاروق سعید خان کی اراضی ساڑھے بارہ ایکڑ سے زیادہ ہے۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ جواراضی آپ کو الاٹ ہی نہیں ہوئی اس پر قابض کیسے ہوسکتے ہیں۔ رانا فاروق سعید خان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت الیکشن کے بعد تک ملتوی کی جائے جس پر محمد اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ رانا فاروق سعید خان ٹیکس ناہندہ ہیں۔
رانا فاروق سعید نااہلی کیس، ممبرکالونیز ایف بی آر 6 مئی کو طلب
Apr 30, 2013