منڈی بہا¶الدین: الیکشن 2002ئ، 2008ءکون جیتا کون ہارا


رانا طاہر جاوید
 منڈی بہاﺅ الدین میں انتخابی لحاظ سے ضلع میں دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہیں۔ این اے 108 میں اس حلقے سے 2002ءمیں مسلم لیگ ق کے اعجاز احمد چوہدری نے 70060 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے قریبی حریف پیپلز پا رٹی کے ظفر اللہ تا رڑ نے 60424 ووٹ حاصل کئے۔ 2008ءکے الیکشن میں میدان پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ طارق تارڑ کے ہاتھ رہا۔ انہوں نے 73951 ووٹ حا صل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ آزاد امیدوار اعجاز احمد چوہدری 67769 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ قومی اسمبلی حلقہ این اے 109 زیادہ تر دیہی آبادی پر مشتمل ہے۔ 2002 ءکے الیکشن میں اس حلقے سے پیپلز پارٹی میجر (ر) ذوالفقار علی گو ندل نے 71424 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ ان کے مدمقابل ناصر اقبال بوسال نے 64968 ووٹ حاصل کئے۔ 2008 ءمیں پی پی نذر محمد گوندل نے 74163 ووٹ لے کر کامیا ب رہے جبکہ ناصر اقبال بوسال 67489 ووٹ لے کر دوسر ے نمبر رہے ۔

ای پیپر دی نیشن