نواز شریف نے تاحال اسلامی جمہوری اتحاد کی سیاست کو ترک نہیں کیا: خورشید شاہ

Apr 30, 2013


لاہور(خبرنگار)سابق وفاقی وزیر اور چیف وہپ پیپلزپارٹی سید خورشید شاہ نے کراچی ، کوئٹہ اور پی کے میں طالبان کے ہاتھوں پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم اور اے این پی کے رہنماﺅں و کارکنوں کے قتل پر سےاسی جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف کی طویل خاموشی پر گہری تشویش اور غصے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نوے کی دہائی میں انکی صدارت میں قائم کردہ اسلامی جمہوری اتحاد کی سیاست کو تا حال ترک نہیں کیا۔ ٹی ٹی پی نے صرف روشن خیال،اعتدال پسند جماعتوں کو دہشت گردی کا ہدف بنانے کا اعلان کیا ہے جبکہ دینی جماعتوں بشمول پی ایم ایل (ن) کسی خوف کے بغیر اپنی انتخابی مہم آزادی سے چلا رہی ہیں۔

مزیدخبریں