میرا آخری کالم .... (عبدالرحمن ارشد مالیرکوٹلوی)

Apr 30, 2013

ہمیں جو قائد اعظم نے دلوائی تھی آزادی
مُشرف کرنے آیا ہے اس آزادی کی بربادی
کمانڈو اورسید ہونا اچھی بات ہے لیکن
مگر یہ حکمران”یوُ ٹرن“لینے کا بھی ہے عادی
بڑی حیرت سے کل پوچھا تھا مجھ سے میرے قائد نے 
 ابھی تک کیوں نہیں تم لے سکے کشمیر کی وادی
کہا میں نے مجھے اس کی خبر کچھ بھی نہیں قائد
 ہماری فوج نے کیوں”ایل اوسی“پرباڑ بنوادی
ہماری فوج قابض ہے وطن کے ذرے ذرے پر 
وطن کی سرزمین ہے فوجیوں کی ایک شہزادی
 وطن کے نام پرہم قرض لیکر چہچہاتے ہیں
یہی اک جشن ِآزادی ہے بس اب جشن بربادی
امیروں اور وڈیروں کے لئے دولت فراواں ہے
غریبوں کے لئے اس ملک میں ہے صرف بربادی

مزیدخبریں