اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) انتخابی حلقوں میں جانے کی اجازت نہ ملنے پر آفاق احمد کی درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ آفاق احمد نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اور رینجرز انتخابی حلقوں میں جانے سے روک رہی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ آفاق احمد کو انتخابی مہم چلانے اور انتخابی حلقے میں جانے کے لئے تحفظ فراہم کیا جائے۔ کسی امیدوار کو انتخابی حلقے میں جانے اور تحفظ فراہم کیا جائے۔ کسی امیدوار کو انتخابی حلقے میں جانے اور مہم چلانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ آفاق احمد این اے 255 لانڈھی اور این اے 251 لائنز ایریا سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
کسی امیدوار کو انتخابی مہم چلانے سے کوئی نہیں روک سکتا: سندھ ہائیکورٹ
Apr 30, 2013