لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے نوازشریف، شہباز شریف، عمران خان، جاوید ہاشمی اور غلام ارباب رحیم سمیت بینک نادہنگان اور قرضے معاف کرانے والے سیاست دانوں کے کاغذات نامزدگی کی دوبارہ سکروٹنی کر کے نااہل قرار دلوانے کے لئے دائر رٹ درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کر دی ہے۔