میرپور (ثناءنیوز)آزاد جموں وکشمیرہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیر احمد چوہدری نے آزاد جموں وکشمیر کے چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمداعظم خان نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔