یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے اوگرا نے سمری بھجوا دی


اسلام آباد (خبر نگار) یکم مئی سے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ جس میں پٹرولیم کی قیمت 6 روپے 52 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز‘ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 78 پیسے کمی کی سفارش اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...