فصیح بخاری تعیناتی کیس کی سماعت آج تک ملتوی، سپریم کورٹ دیدار حسین شاہ کی درخواست عدم پیروی پر نمٹا دی


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب فصیح بخاری تعیناتی کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے سابق چیئرمین نیب دیدار حسین شاہ کی نظرثانی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر نمٹا دی۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے چیئرمین نیب فصیح بخاری کی تعیناتی اور سابق چیئرمین کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں پر سماعت کی۔ سابق چیئرمین نیب دیدار شاہ کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے عدالت کو بتایا ان کے موکل کی جانب سے اس نظرثانی اپیل میں پیش ہونے کیلئے کوئی بھی ہدایات موصول نہیں ہوئیں اس لئے وہ دلائل نہیں دے سکتے۔ عدالت نے موجودہ چیئرمین فصیح بخاری کی تعیناتی سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار کی درخواست پر اٹارنی جنرل عرفان قادر کو طلب کر لیاہے۔
فصیح بخاری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...