ٹیکس اکٹھا کرنے والے ادارے 71 ارب 26 کروڑ روپے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

Apr 30, 2013


لاہور (احسن صدیق) پنجاب حکومت کے ٹکیس اکٹھا کرنے والے ادارے رواں مالی سال 2012-13ءمیں جولائی سے مارچ (9 ماہ) کے لئے مقرر کردہ 71 ارب 26 کروڑ روپے کے صوبائی محاصل کی وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہے جس سے پنجاب میں صوبائی محاصل کی مد میں 56 ارب 56 کروڑ 48 لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی ہو سکی جو ہدف کے مقابلے میں 20.6 فیصد کم ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ مال کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف 22.94 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جس کے مقابلے میں محکمہ مال 22.29 ارٹ روپے کی ٹیکس وصول کر سکا جو مقررہ ہدف سے 64.33 کروڑ روپے کم ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مقررہ ہدف 14.13 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں صرف 9.88 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کر سکا۔ جنرل سیلز ٹیکس ان سروسز کی وصولی کے لئے 30.37 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا جس کے مقابلے میں 23.93 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی۔ ٹرانسپورٹ کی مد میں ٹیکس وصولی کا ہدف 34.5 کروڑ مقرر کیا گیا، اس کے مقابلے میں 33.3 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی۔ انرجی کی مد میں ٹیکس وصولی کا ہدف 3.47 ارب روپے مقرر کای گیا اور اس کے مقابلے میں صرف 12.23 کروڑ ر,پے کی ٹیکس وصولی ہوئی۔
ٹیکس ہدف

مزیدخبریں