اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے ٹیم نے پرویز مشرف سے تفتیش مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ سکیورٹی وجوہات پر کیا گیا انہیں آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مشرف ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں پر پرویز مشرف کے جوابات میں تضاد ہے پرویز مشرف نے تمام ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کی۔ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ اور جاوید اقبال چیمہ کے بیانات ہو چکے ہیں۔
جوڈیشل ریمانڈ