چک شہزاد میں اہم شخصیات کی ملاقات مشرف نے باہر جانے سے انکار کر دیا: ذرائع

Apr 30, 2013


اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف نے ملک سے باہر جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمات کا سامنا کروں گا اور سب کو بے نقاب کروں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو اہم شخصیات نے چک شہزاد میں پرویز مشرف سے ملاقات کی جس میں پرویز مشرف کو ملک سے باہر لے جانے پر راضی کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پرویز مشرف نے انکار کر دیا۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔ مقدمات کا سامنا کروں گا اور اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔

مزیدخبریں