اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارم ہاﺅس سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست خارج کر دی


اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز اشرف کے فارم ہاﺅس کو سب جیل قرار دینے کے خلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کا جاری کردہ نوٹیفکیشن برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار اسلم گھمن کی درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس ریاض احمد خان نے کی۔ ججز نظربندی مقدمہ کے مدعی چودھری محمد اسلم گھمن ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سابق صدر چودھری محمد اشرف گجر کے ذریعے دائر درخواست میں چیف کمشنر آئی جی اسلام آباد، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ و ایس ایچ او تھانہ چک شہزاد سمیت سابق صدر پرویز مشرف کو بھی فریق بناتے ہوئے مﺅقف اختیار کیا کہ 20اپریل کو چیف کمشنر کی جانب سے چک شہزاد فارم ہاﺅس کو سب جیل قرار دینے کے نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، اسے کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز مشرف کو اڈیالہ جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ درخواست کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کی منسوخی کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تاہم چیف کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد نے بدنیتی کی بنیاد پر ملزم کو سہولت پہنچانے کے لئے سرجوڑ لئے جس کے نتیجے میں پرویز مشرف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ملزم کے گھر کو سب جیل قرار دینا عیزقانونی اقدام ہے۔ ایسے ملزموں کو جیل کی بجائے ان کی مرضی کی جگہ پر نہیں رکھا جا سکتا۔ ملک بھر میں دہشت گردی کے سینکڑوں ملزم جیلوں میں قید ہیں، صرف ایک ملزم کو ایسی رعایت دینا قانونی تقاضوں کے برعکس ہے۔ مشرف کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے حوالے سے چیف کمشنر کا اقدام غیرآئینی، غیرقانونی، بدنیتی پر مبنی اور اختیارات کا ناجائز استعمال ہے۔ لہٰذا اس حوالے سے 20اپریل کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، وقفے کے بعد جب سماعت شروع ہوئی تو فاضل جسٹس نے اپنے فیصلے میں قرار دیا چیف کمشنر اسلام آباد کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی جگہ کو سب جیل قرار دیدیں۔ فاضل جسٹس نے درخواست خارج کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کا جاری کردہ نوٹیفکیشن برقرار رکھا ہے۔
سب جیل/ درخواست خارج

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...