احمدی نژاد کا بیان درست ہے، مسلم حکمران سازشوں کو سمجھیں:مذہبی وسیاسی رہنما

لاہور(خصوصی نامہ نگار)مذہبی وسیاسی رہنماﺅںنے ایرانی صدر احمدی نژاد کے اس بیان کہ ”یورپی ممالک پاکستان سمیت متعدد ملکوں پر غلبہ چاہتے ہیں اور پاکستان، شام وعراق میں فرقہ واریت پھیلانا اسی سلسلہ کی کڑی ہے“ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے اس بیان کو درست اور حقائق پر مبنی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ و یورپ کی پوری کوشش ہے کہ یہاں بم دھماکے اور دہشت گردی کروا کے عدم استحکام سے دوچار کیا جائے اور پھر اسے کمزور کر کے بھارت کا دست نگر بنا دیا جائے۔ ان خیالات کااظہار پیر اعجاز ہاشمی، مولانا عبدالخالق اسعدی، میاں مقصود احمد، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ بیرونی قوتوں کی سازشوں کو سمجھیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...