راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بےنظیرقتل کیس میں پرویز مشرف کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا، گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے نے بے نظیر قتل کیس میں ملزم پرویز مشرف کا تیس اپریل تک جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا اور انہیں آج دوبارہ پیش کیا جانا تھا ۔تاہم سیکیورٹی خدشات کی بنا پر انہیں آج عدالت میں لائے بغیر چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سب جیل بھیج دیا گیا، پراسیکیوٹر ایف آئی اے چودھری ذوالفقار نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مشرف کو سب جیل ہی میں رکھنے کی استدعا کی ہے۔سابق صدر کے خلاف اہم شواہد موجود ہیں۔چارروزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم نے بے نظیر قتل کیس سے متعلق مشرف سے تفتیش کی۔
بےنظیرقتل کیس: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر پرویزمشرف کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا.
Apr 30, 2013 | 11:25