خسرے کی وباء سے ہلاک ہونے والے دونوں بچے لاہورکے چلڈرن ہسپتال میں زیرعلاج تھے،،، ہلاک ہونے والوں میں آٹھ سال کا اورنگزیب جبکہ دوسرے بچے کانام احمد تھا،،، محکمہ صحت کے مطابق خسرے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد چونسٹھ ہوگئی ہے جس میں لاہورسے تعلق رکھنے والے بچوں کی تعداد پینتیس ہے،،، دوسری جانب دسمبرسے اب تک دس ہزارسے زائد بچوں میں خسرہ کی تشخیص ہوئی ہے۔ ادھرمحکمہ صحت کی جانب سے لاہورمیں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین کا سلسلہ بھی جاری ہے،،، گذشتہ روزشہرمیں تین لاکھ سے زائد بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ ویکسین مہم پانچ اپریل تک جاری رہے گی۔
لاہورمیں خسرہ کی وباء نے آج مزید دوبچوں کی جان لے لی، جبکہ بیماری کوکنٹرول کرنے کے لیے ویکسین کا عمل بھی جاری ہے۔
Apr 30, 2013 | 14:14