سلسلہ وارباریوں کی پرانی روایت کا خاتمہ کرکے ملک وقوم کی حالت بدل دیں گے۔ عمران خان

میانوالی کے مقام پیپلاں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوجماعتیں پانچ دفعہ اقتدارمیں آکرکچھ نہیں کرسکیں، وہ چھٹی باربھی کچھ نہیں کرسکتیں عمران خان نے مسلم لیگ نون کی پانچ سالہ کارکردگی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال کے دوران پنجاب میں چالیس ہزارافراد قتل اور ستر ہزار لوگوں کو اغواء کیا گیاجھوٹے وعدے کرنے والوں نے عوام کوصرف سبزباغ دکھائےتحریک انصاف کے چیئرمین نے عیسیٰ خیل میں بھی عوامی جلسے سے خطاب کیاانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدارمیں آکرپاکستان کوامریکا کی غلامی سے نجات دلائے گی ہمارے سابق حکمرانوں نے ملک وقوم کوامریکہ سمیت یورپی طاقتوں کا غلام بنا کررکھ دیا ہے انہوں نے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ عدل وانصاف کا نظام لاکرپاکستان کوحقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گےاس کے علاوہ عمران خان نے قمرمیشانی میں بھی جلسے سے خطاب کیایہاں عمران خان نے بلا لہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نوجوانوں نے بلے سے ڈاکوؤں کو ماربھگانے کا تہیہ کررکھا ہےگیارہ مئی کونوجوانوں سمیت پوری قوم آزادی کا جش منائے گی،عمران خان نے کالا باغ میں بھی جلسے سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں ایک نئی صبح کا آغازکرنے والے ہیںعوام آئندہ الیکشن میں صرف نظرئیے کوسامنے رکھتے ہوئے اپنا ووٹ دیں.

ای پیپر دی نیشن