انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کوئٹہ پولیس کوسابق صدرپرویز مشرف سے نواب اکبر بگٹی کے قتل کی تفتیش کی اجازت دے دی ہے تفتیش سب جیل میں ہو گی۔

کوئٹہ کرائم برانچ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمن کی عدالت میں درخواست دیتے ہوئے استدعا کی کہ پرویزمشرف انہیں نواب اکبربگٹی قتل کیس میں مطلوب ہیں، پرویزمشرف چونکہ اس وقت دیگر کیسز میں گرفتارہوکرسب جیل میں ہیں لہذا نواب اکبر بگٹی
کیس میں بھی سابق صدر سے تفتیش کرنی ہے جس کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے کوئٹہ پولیس کو سابق صدر پرویزمشرف سے تفتیش کی اجازت دیتے ہوئے انہیں سب جیل میں پرویزمشرف سے تفتیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ تفتیشی ٹیم جلد سب جیل میں سابق صدر سے نواب اکبر بگٹی سے قتل کے حوالے سے تفتیش کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن