زرداری حکومت نےغربت اور بیروزگاری کےخاتمے کے بجائے صرف اپنی جیبیں بھریں ملک کو اناڑی لوگوں کی ضرورت نہیں تجربے کی بنیاد پر پاکستان کومسائل سےنکالیں گے .میاں نواز شریف

Apr 30, 2013 | 19:57

خصوصی رپورٹر

شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئے مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف کاکہنا تھا کہ وہ وزارت عظمی کےطلب گار نہیں ایسا پاکستان چاہتے ہیں جو غربت،بیروزگاری،لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سے پاک ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر نے عوام کولوڈشیڈنگ کاتحفہ دیا جس نے انکی کمرتوڑ دی اقتدار میں آکر لوڈشیڈنگ کی کمرتوڑدینگے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کواناڑی لوگوں کی ضرورت نہیں ،پاکستان کومسائل سے نکالنے کیلئے تجربہ کارٹیم کی ضرورت ہے جو مسلم لیگ نون کے پاس ہےاب تو مخالفین بھی کہہ رہے ہیں عوام مسلم لیگ نون کوووٹ دیں۔اس سے قبل سانگلہ ہل میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کاکہنا تھا کہ زرداری حکومت نے پانچ برسوں میں غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کی بجائے سارا وقت اپنی جیبیں بھرنے میں گزاردیا،عوام کودو گھنٹے بھی دئیے جاتے تو آج ملک کایہ حشر نہ ہوتا.مسلم لیگ نون کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کے دورحکومت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن تھا۔ ہندوستان پاکستان سے بجلی مانگتا تھا مگر آج پاکستان سب سے پیچھے چلا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کاتحفہ پرویز مشرف نے دیا تو زرداری حکومت نے پانچ برسوں میں اس کاحل تلاش کیوں نہیں کیا۔

مزیدخبریں