کاروباری ہفتے کے دوسرے روزکراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو انسٹھ پوائنٹ اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح اٹھارہ ہزارنو سو بیاسی پر بند ہوا

Apr 30, 2013 | 20:38

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو تراسی پوائنٹ کے اضافے کے سات انیس ہزار پانچ کی نفسیاتی حد پر دیکھا گیا تاہم کاروبار کے آغاز کی تیزی اختتام تک برقرار رہی  کاروبار کے اختتام بر ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طورپرایک سو انسٹھ پوائنٹ کے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح اٹھارہ ہزار نو سو بیاسی پر بند ہوا مارکیٹ میں سب سے زیادہ سودے ٹیلی کام،بی او پنجاب ، سوئی نادرن گیس ،ٹی آر جی پاکستان سونیری بینک سیمنٹ اور اینگرو سیکٹر میں ہوئے۔ مجموعی طور پر تین سو پچھہتر کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا دوسودو کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ایک سو انسٹھ کے حصص میں کمی اور پندرہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا

مزیدخبریں