”گلوبل فنڈ پاکستان کو موذی امراض کی روک تھام کیلئے 255ملین ڈالر فراہم کرے گا“

Apr 30, 2014

لاہور(نیوز رپورٹر) گلوبل فنڈ پاکستان کو ملیریا، ایچ آئی وی ایڈز اور ٹی بی جیسی بیماریوں کی روک تھام اور بہتر علاج معالجے کے لئے 255ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ ان فنڈز کی مدد سے اگلے تین سالوں میں مذکورہ بیماریوں کے پھیلاﺅ کو کم کیا جائے گا تا کہ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے ملینم ڈوپلمنٹ گولز کو حاصل کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر گلوبل فنڈز مارک ڈبیول ، ایگزیکٹو سیکرٹری سٹاپ ٹی بی مس لیسیکا، کنٹری ڈائریکٹر یو این ایڈز مارک، سباءاور نیشنل مینجر ٹی بی کنٹرول پروگرام پاکستان ڈاکٹر اعجاز قدیر سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں