پشاور (آن لائن+آئی این پی) قتل کے مقدمات میں مطلوب چار ملزموں کو بیرون ملک سے انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے پشاور میں اسلحہ سے بھری گاڑی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔