کراچی (سپورٹس رپورٹر) نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ جو کرکٹرز پرفارمنس نہیں دے گا اس پر جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سیلکشن کیمٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این سی اے میں تمام کرکٹرز کی پروفائل تیار کی جائے گی جس میں ان کی پرفارمنس کی مکمل سکریننگ ہوگی اس کے علاوہ 15 دن کا فٹنس کیمپ لگایا جائے گا ہر لڑکے کی کارکردگی جانچ کے لئے فائل تیار ہوگی،پلیئرز کو ٹارگٹ دیئے جائیں گے جس کی پرفارمنس خراب ہوئی ان پر جرمانے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق فزیو جولین فائونٹین نے جو پلیئرز کے حوالے سے بات کی ہے اس میں کوئی انوکی بات نہیں ہے کھلاڑیوں کی ذہنی پختگی پرکام کرنے کی ضرورت ہے جو پلیئر ذہنی طور ہر مضبوط ہوگا اس کی کارکردگی الگ ہوگی ۔2010 کے بعد ہماری لئے مشکل صورتحال تھی جن پلیئرز نے 2020 تک کھیلنا تھا ان کے باہر ہونے سے فرق پڑا ہے اب ہم ورلڈکپ کے سابق کرکٹرز سے بھی مشاورت کریں گے اورن کی تجاویز سے فائدہ اٹھاکر آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔