ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کے لئے 25 کھلاڑیوں کی فہرست پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) حکومت کی اجازت کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی ایشین گیمز میں شرکت کے لئے آئی او سی کی منظور شدہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے رابطہ کر کے اپنے ممکنہ 25 کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست اسے بھجوا دی ہے۔ ایشین گیمز انتظامیہ کی جانب سے ممبر ممالک کو دی جانے والے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے 36 گھنٹے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی او اے کو ای میل کے ذریعے ایشین گیمز میں شرکت کرنے کی تصدیق کر دی۔ بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپیئن رانا مجاہد ایشین گیمز میں شرکت کرنے کا فیصلہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور مشاورتی بورڈ کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد کیا گیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے کہ وہ میگا ایونٹ کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...