اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان فضائیہ نے 16 ایف 16 طیارے ترکی سے اپ گریڈ کرا کے ان کی حربی صلاحیت میں زبردست اضافہ کر لیا ہے۔ ’’نوائے وقت‘‘ کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے 16 ایف 16 طیارے اپ گریڈ کرائے ہیں جس سے ان کے ریڈار نظام سمیت دوسری حربی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع نے ’’نوائے وقت‘‘ کو بتایا ہے کہ پاک فضائیہ نے سی 130 طیاروں کی اپ گریڈیشن امریکہ سے کرائی ہے۔ وہ طیارے بھی اپ گریڈ ہونے کے بعد فضائیہ کے زیراستعمال آ گئے ہیں۔ پاکستان نے پانچ سال قبل امریکہ سے ایف 16 طیاروں کے جدید ترین ماڈل ایف 16 بلاک ۔ 52 قسم کے طیارے حاصل کئے تھے جو ایف 16 طیاروں کی جدید ترین شکل ہے۔ ان طیاروں کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔