ایم کیو ایم میں اندرونی اختلافات کے باعث فاروق ستار کو ہٹایا گیا: ذرائع

اسلام آباد(آن لائن) ایم کیو ایم  کے اندر شدید اختلافات کے باعث پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کو ہٹایا گیا۔ پارٹی کے اندر ایک دھڑا نبیل گبول کو پارٹی لیڈر بنانے کا مطالبہ کررہا تھا مگر وفاداریاں مشکوک ہونے کی بناء پر انہیں نہیں بنایا گیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پارٹی کے اندر پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرنے کیلئے عبدالرشید گوڈیل کو عبوری طور پر پارلیمانی لیڈر نامزد کیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندر جاری اختلافات میں شدت آگئی تھی اور پارٹی کے اکثریتی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی علاوہ مرکزی و صوبائی لیڈر فاروق ستار کے مخالف تھے اور گذشتہ تین ماہ سے مطالبہ کررہے تھے کہ فاروق ستار کو اس عہدے سے فی الفور ہٹایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن