نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم منموہن سنگھ کے دفتر میں آگ لگ گئی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ کے وقت منموہن سنگھ اور ان کا عملہ موجود نہیں تھا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے چھ فائر انجن مصروف ہیں تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آتشزدگی سے اہم فائلوں کو نقصان پہنچا ہے کہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بھارتی وزیراعظم کے دفتر میں آتشزدگی،منموہن سنگھ اور عملہ موجود نہیں تھا
Apr 30, 2014