شارجہ سے آنیوالے جوڑے سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا، ہیرے، گھڑیاں برآمد

لاہور (خبرنگار) کسٹم حکام نے شارجہ سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا، ہیرے اور راڈو گھڑیاں چھپا کر لانے والے جوڑے کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز صبح ائر بلیو کی پرواز میں شارجہ سے آنیوالے رانا اسلم فاروق اور اسکے ساتھ آنیوالی عورت سارہ عدنان کو پہلے سے موجود اطلاع پر روک کر انکے کندھوں پر موجود بیگوں کی تلاشی لی تو ان میں سے 2550 گرام سونے کی جیولری، 15 ہیرے اور 4 راڈو گھڑیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ رانا اسلم فاروق اور ساتھی ملزمہ سارہ عدنان کا شوہر شارجہ میں جیولر کی دکان پر ملازم ہیں اور اسکا ’’سامان‘‘ لیکر اکٹھے لاہور آتے ہیں۔ دونوں ملزمان نے صرف 12 گھنٹے لاہور میں قیام کے بعد شارجہ واپس چلا جانا تھا۔ دونوں کیخلاف کسٹم انٹی سمگلنگ تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...