لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے رائیونڈ کے علاقہ میں رشید احمد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 8 لاکھ روپے، ڈیفنس اے کے علاقہ زیڈ بلاک میں شبیر اصغر کے گھر گھس کر 5 لاکھ روپے، ملت پارک میں حفیظ کے گھر سے3 لاکھ روپے، گلبرگ میںکاشف کے گھر سے 2 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن میں نفیس اور اس کی فیملی سے4 لاکھ روپے، مغلپورہ میں ناصر اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ روپے، مصطفی ٹائون میں شہباز احمد اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے، سول لائن کے علاقہ ایجرٹن روڈ پر ڈاکٹر وقاص اور اس کی فیملی سے 70 ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ ڈاکوؤں نییکی گیٹ میںعمر سے 2 لاکھ 10 ہزار، کاہنہ صوئے اصل میںحا جی بشیر سے 90 ہزار، گلشن اقبال میں اسد رائو سے 50 ہزار، لاری اڈہ میںاکبر سے 30 ہزار، سمن آباد میں شبیر سے19 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے فیصل ٹائون سے ارشاد، سول لائن سے ارسلا ن، نواب ٹائون سے الیاس، ماڈل ٹائون سے نذیر احمد کی کاریں جبکہ رائیونڈ سے مظفر، ماڈل ٹائون سے عارف، سبزہ زار سے مرزا عثمان، گرین ٹائون سے خرم گھمن ،کاہنہ سے سعید احمد، ٹبی سٹی سے عرفان کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں ۔