یوحنا آباد سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Apr 30, 2015

لا ہور (نامہ نگار )قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے یوحناآ بادکے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 مبینہ دہشت گرد وں کوگرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے یوحناآ بادکے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے چاروں مبینہ دہشت گردوں میر محمد خان،عبد الرحمٰن، ضارب خان اور امیر خان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور وہ مہمند ایجنسی کے رہائشی ہیں۔ گرفتار ملزموں سے خود کش دھماکوں میں استعمال ہونے والا بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں پولیس نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں