لاہور (سپیشل رپورٹر+نامہ نگار) پنجاب حکومت نے 16 افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں، ساجد ظفر گوندل ڈی او سی جھنگ کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر ڈی او سی ایچ آر ایم سرگودھا لگایا گیا ہے۔ عارف عمر ڈی او سی ایچ آر ایم اوکاڑہ اور کمال خان ڈی او سی ساہیوال کا باہمی تبادلہ کردیا گیا۔ غلام دستگیر ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر ٹرانسفر کرکے ڈپٹی سیکرٹری پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ لگایا گیا ہے۔ حافظ احمد طارق ڈی ایم اوجہلم کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر ٹرانسفر کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی قوت، اعجاز منیر ڈی ایم او جھنگ کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر ٹرانسفر کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ، طارق خان ڈی ایم او فیصل آباد کو گریڈ 18میں ترقی دیکر ان کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد کردی گئی۔ محمد تنویر ڈی او سی ایچ آر ایم بہاولپور کو گریڈ 18میں ترقی دیکر ٹرانسفر کرکے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی بہاولپور، واحد اجمل ضیاء ڈپٹی ڈائریکٹر اوورسیز کمیشن پاکستانیز پنجاب کو گریڈ 18میں ترقی دیکر ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ایس اینڈ جی اے ڈی لگایا گیا ہے گریڈ 18میں ترقی پانیوالے دیگر افسران میں توصیف دلشاد کھٹانہ ایڈیشنل کمشنر بھکر، شبیر احمد خان ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت، عائشہ ممتاز ڈپٹی سیکرٹری آئی اینڈ سی، خضر حیات ڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ، زاہد سہیل ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ، فیاض احمد موہل ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ، آصف اقبال سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا، محمد شاکر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی قوت اور شعبان بھٹی ڈپٹی سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ کو گریڈ 18میں ترقی دیکر وہیں کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے9 پولیس افسروں کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محمودالحسن ایس ایس پی ٹریفک ریجن ساہیوال، حسن جمیل حیدر سنٹرل پولیس آفس پنجاب، محمد وسیم ایس ڈی پی او ڈسکہ سیالکوٹ، غلام محمد کو ایس ڈی پی او قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ، حسن فاروق ایس ڈی پی او سٹی قصور، احمد نواز شاہ ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن لاہور، محمدامین ڈی ایس پی انوسٹی گیشن تھری گوجرانوالہ، ریاست علی جاوید ڈی ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ ریجن اور کریم عباسی کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
16 افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی و تبدیلی، اعجاز منیر ڈپٹی سیکرٹری داخلہ تعینات
Apr 30, 2015