سانحہ بلدیہ: ہائیکورٹ کا نعشوں کی ڈی این اے رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی

Apr 30, 2015

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ کراچی کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 30 دن میں ناظر سندھ ہائی کورٹ سے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 60 متاثرین کے اہلخانہ کو تاحال معاوضہ نہیں ملا۔ ناقابل شناخت 16 نعشوں کی ڈی این اے رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔ عدالت نے ڈی این اے رپورٹ پیش نہ کرنے پر سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ناقابل شناخت نعشوں کی رپورٹ اسلام آباد ڈی این اے لیبارٹری سے طلب کر لی۔

مزیدخبریں