کوئٹہ: گوادر، کاشغر روٹ میں تبدیلی کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، 6مئی کو صوبے میں شٹرڈائون ہو گا: مقررین

Apr 30, 2015

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) گوادر کاشغر روٹ میں تبدیلی کیخلاف کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جے یو آئی نظریاتی، اے این پی، جے یو آئی ف، بی این پی، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (س)، جماعت اسلامی، ق لیگ اور تاجر رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں روٹ کی تبدیلی کے خلاف 5مئی کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں