شہنشاہ ظرافت منور ظریف کی برسی منائی گئی

Apr 30, 2015

لاہور(کلچرل رپورٹر) قہقہوں کی برسات کرنے والے ناقابل فراموش اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی۔ لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والا یہ فنکار25دسمبر 1940 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوا۔ منور ظریف نہ صرف مزاحیہ اداکار ثابت ہوئے بلکہ فلمی ہیرو کے طور پر بھی لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ منور ظریف نے اپنے سولہ سالہ فلمی کیرئیر میں تین سو اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا۔ان کو تین بار نگار ایوارڈ سے نوازاگیا۔ان کی یادگار فلموںمیں سے ہیر رانجھا‘جیرابلیڈ‘بنارسی ٹھگ ودیگر شامل ہیں۔ منور ظریف صرف 35 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے29اپریل1976ء میں انتقال کر گئے تاہم ان کی فنی خدمات چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

مزیدخبریں