اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) پاکستان اور امریکہ کے درمیان توانائی ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی، اجلاس میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی شریک تھے۔ امریکی نمائندہ خصوصی ایموس جے ہویسٹین امریکی وفد کی قیادت کررہے تھے۔ اجلاس میں پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے امور پر غور کیا۔ متبادل توانائی کے منصوبوں کے فروغ سمیت تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون پر غور کیا گیا۔
ورکنگ گروپ