پنجاب حکومت کے ڈائریکٹو پر 177 گھر استحقاق نہ رکھنے والے افسروں، ملازمین کو الاٹ

لاہور (معین اظہر سے) الاٹمنٹ پالیسی کی خلاف ورزی کر تے ہوئے پنجاب حکومت کے ڈائریکٹو پر 177 سرکاری گھر استحقاق نہ رکھنے والے محکموں کے افسروں ملازمین کو بھی الاٹ کر دئیے گئے ہیں۔ الاٹمنٹ پالیسی کے تحت سول سیکرٹریٹ، لاہور ہائیکورٹ، صوبائی اسمبلی پنجاب کے افسران ملازمین کو ہی الاٹ کئے جاسکتے ہیں لیکن سیاسی سفارشوں پر پنجاب حکومت کے ڈائریکٹوز پر جی او آرز میں تقریباً 92 افسروں جن میں پولیس، محکمہ تعلیم، صحت اور دیگر اداروں کے ملازمین شامل ہیں، کو گھر الاٹ کئے گئے ہیں۔ یہ افسر گریڈ 17 سے گریڈ 21 تک کے ہیں جبکہ دیگر 85 گھر گریڈ7 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو الاٹ کئے گئے ہیں۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق پولیس کے زیادہ تر افسروں کو گھر الاٹ ہوئے ہیں کیونکہ وہ سیاسی طور پر وزیروں ، ارکان اسمبلی سے سفارشیں کروا لیتے ہیں دوسرے نمبر پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسر شامل ہیں۔ تیسرے نمبر پر محکمہ صحت جن میں ڈاکٹر کنسلٹنٹ، پروفیسر تک شامل ہیں۔ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت سرکاری گھر میرٹ پر حاصل کرنا ناممکن ہو گیا ہے سیکرٹریوں کو بھی سفارش پر گھر ملتے ہیں پانچ برسوں میں جی او آر ون میں 32 گھر الاٹ ہوئے ہیں جن میں تمام پنجاب حکومت کے ڈائریکٹو پر الاٹ کئے گئے ہیں پانچ برسوں میں میرٹ پر صرف 25 گھر الاٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ 90 فیصد گھر آوٹ آف ٹرن سفارش پر الاٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام محکمے جن کے افسروں کو مکان الاٹ نہیں ہو سکتے ہیں ان کی الاٹ منٹ غیر قانونی ہے۔ 177 افسر اور ملازمین جن کو الاٹمنٹ پالیسی کے مطابق گھر الاٹ نہیں ہوسکتے ان میں طیب حفیظ چیمہ اے ایس پی جی او آر تھری، ارسلان ملک ایس پی جی او آر تھری، قیصر بشیر مخدوم ایس پی جی او آر فائیو، سجاد حسن منج ایس پی جی اور آر فائیو، سید علی ناصر ایس پی جی او آر ٹو، ثقلین نقوی اے آئی جی جی او آر ٹو، شاہ نواز بھٹی پروٹول افسر جی او آر فائیو، خالد سعید وٹو سول جج جی او آر فائیو، افشاں ظفر سکول ایجوکیشن جی او آر فائیو، نسرین عفت کو جیل روڈ، سمیر یونس اسٹنٹ پروفیسر جی او آر تھری، لالہ رخ ریڈیالوجسٹ جی او آر تھری، پروین کوثر شاہ ایجوکیشن جی آ و ار تھری، احمد خان ای ڈی او کو فیصل ٹاون، عابد محمود اسٹنٹ پروفیسر کو شادمان جی او آر ، ذوالفقار علی میڈیا کنسلٹنٹ کو فیصل ٹاون، روبینہ اسٹنٹ پروفیسر جی او آر تھری ، شنیلہ خان اسٹنٹ پروفیسر جی او آر فائیو، ندا ہارون لیکچرار کو جو او آر ٹو۔ توقیر بٹ لیکچرار کو جی اوآر تھری، عبیدالرحمان میڈیکل ڈائریکٹر کو جی او آر ٹو، امیتاز صدیقی اے پی ایم او کو جی او آر تھری، اویس احمد ایس پی جی او آر فور، ڈاکٹر نصیر رانا ایم ایس کو جی او آر فائیو، محمود لطیف ڈائریکٹر جیل روڈ، فوزیہ ذوالفقار ویمن میڈیکل افسر جی او آر فائیو، ناصر قمر ڈائریکٹر جی او آر تھری، ساجد حسن منج ایس پی جی او آر ٹو، ثمینہ چوہدری لیکچرار ماڈل ٹاون ایکٹشن، روبینہ رحمان اسٹنٹ پروفسیر شادمان، نورالحسن پروٹوکول افسر، ماڈل ٹاون ایکسٹینشن ، ساہرہ طالب ڈینٹل سرجن، شادمان، سید عباس حیدر ماڈل ٹاون ، امجد اقبال لیکچرار جی او آر تھری، عندلیب خانم اسٹنٹ پروفیسر جی او آر تھری، ثمرہ یونس لیکچرار جی او آر تھری، ڈاکٹر عصمہ رشید اسٹنٹ پروفیسر جی او آر تھری، منور احمد سعید لیکچرار جی او آر فور، محمود احمد طاہر بائیو کیمسٹ جی او آر تھری، نیا ملک لیکچرار جی او آر فور، رخسانہ کوثر لائبریرین جی او آر تھری، حمیرا مشتاق لیکچرار جی او آر تھری، رانا رشید علی خان،سول جج جی او آر فور، نوشابہ گلزار اسٹنٹ پروفیسر جی او آر تھری، عمرآنہ بخاری سجیکٹ سپیشلسٹ جی او آر تھری، رانا طارق محمود انجم ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جی او آر فور، ڈاکٹر نورین محمود ایس ایم او جی او آر تھری، سید عباس حید ر اے پی جی او آر فور، نائلہ لالہ رخ ریڈیالوجسٹ جی او آر تھری، ناصر خان درانی ایڈیشنل آئی جی جی او آر ون جن غیر متعلقہ محکموں کے ملازمین کووحدت کالونی، پونچھ ہا¶س میں دیگر گھر الاٹ ہوئے ان میں رابعہ امیر، فہمیدہ منور، راحیلہ علی، ارجمند اقبال، نجمہ اللہ رکھہ، ظفر سعید، غلام مصطفے، حافظ نذیر سعید، سکندر حیات گھمن، سید ابرار حیدر، نبی احمد ، عرفان علی، افتخار اے خان، یونس خان، وقار احمد، ریحان جمال، حفیظ الرحمان، سمیع اللہ، عاطف رضا، محمد عثمان، نورین محمود، تحسین بن ضیائ، احمد شہاب خان، افشاں سدرہ، اعظم، شاہد جاوید، حافظ عبدالمجید، اعظم، شہزادہ قاسم، رضوان اعجاز، شاہد جاوید، یاسر وحید، محسن سلیم، سید اعجاز، سلیمان، اسلم، جارج عنایت گل، عباس علی جعفری، عبدالوحید، عامر اقبال بٹ، احسان قادر، محمدتصور، راناعامر اسلم، عمران عباس، حافظ مظہر شفیق، عرفان، نعیم شفیق، عباس علی جعفری، ناصر امین، حسن علی، ممتاز علی، ناصر اقبال، امجد، عمران افضل، سید رضوان حسن، مدثر ریاض، بلال خان، مسز نسیم امجد، عرفان خان، احسن مختار، مسز فاطمہ احمد، سیدعثمان، ڈاکٹر شعیب، یامین، علی رضا، سعدیہ بشیر، طیبہ مجید شامل ہیں۔
گھر الاٹ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...