اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں یکم مئی سے نظام صلوة نافذکر دیا جائے گا۔ جمعہ کو فیصل مسجد میں صدر مملکت اس کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام کعبہ شےخ خالد الغامدی کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جہاں ہمیں علماءکی مشاورت ورہنمائی کی ضرورت پڑتی ہے تو وہاں ہم علماءسے مشاورت کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک وقت میں اذان اور نمازوں کے حوالے سے تمام مسالک کے علماءکی ایک کمیٹی بنائی تھی جس نے باہمی مشاورت سے ایک وقت میں اذان اور نمازوں پر اتفاق کیا ہے جس پر میں علماءکو مبارک باد دیتا ہوں۔ ایک وقت میں اذان اور نمازوں کا اعلان جمعہ کو فیصل مسجد میں صدرمملکت ممنون حسین کریں گے۔ اس موقع پر امام کعبہ نمازجمعہ کا خطبہ بھی دیں گے اگلے مرحلے میں ہم پورے ملک میں ایک وقت میں اذان اور نمازکے لیے کوشش کریں گے۔
اسلام آباد / نظام صلوٰة