لاہور (خبر نگار) پےپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر مےاں منظور وٹو کی زےر صدارت پےپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس مےں ےوم مئی کی رےلی کے ضمن مےں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ مےاں منظور وٹو نے بعد ازاںمےڈےا سے گفتگوکرتے ہوئے بتاےا کہ لاہور سے پےپلز پارٹی اےک ہی رےلی نکالے گی اور ےہ بڑی رےلی لاہور رےلوے سٹےشن سے ےکم مئی کو صبح 10 بجے روانہ ہو گی اور 12بجے پرےس کلب کے سامنے اختتام پذےر ہوگی۔ مےاں منظور وٹو نے کہا کہ پےپلز پارٹی کی اب بھی وہی سوچ ہے جو ذ والفقار بھٹو اور بے نظےر بھٹو کی تھی جن کا محور مزدوروں اور غرےب لوگوں کے حقوق کی بازےابی کو ےقےنی بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے مزدوروں اور غرےبوں کو جدوجہد کرنے کا سلقےہ سکھاےا اور جرات اظہار کا حوصلہ دےا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملازمےن کی تنخواہےں بڑھتی ہےں تو اےسا پےپلز پارٹی کے ہی دور حکومت مےں ہوتا ہے۔ اگر لوگوں کو نوکرےاں ملتی ہےں تو وہ بھی پےپلز پارٹی کے زمانے مےں ہی ملتی ہےں۔
ذوالفقار بھٹو نے مزدوروں اور غریبوں کو جدوجہد کا طریقہ سکھایا:منظوروٹو
Apr 30, 2015