وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطےمیں بھارت میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا،دونوں وزرائے اعظم نے خطے کو قدرتی آفات سے بچانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ٹیلی فونک کال میں نواز شریف نے بارشوں اور اس سے فصلوں پر ہونے والے منفی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا،،بھارتی وزیراعظم مودی نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
نواز شریف نے بھارتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطےمیں زلزلے سےہلاکتوں پرافسوس کا اظہارکیا
Apr 30, 2015 | 14:16