کھلنا ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے دو سو ستائیس رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، اس وقت محمد حفیظ ایک سو سینتیس اور اظہر علی پینسٹھ سکور پر کھیل رہے تھے، دونوں کی شراکت میں دو سو ستائیس رنز بنے،دو سو ستتر کے مجموعے پر اظہر علی تیراسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، یونس خان چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنہوں نے تینتیس رنز بنائے،محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی۔ وہ دو سو چوبیس رنز کے ساتھ یادگار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ان کی اننگز میں تئیس چوکے اور تین چھکے بھی شامل تھے۔کپتان مصباح الحق چار سو ارسٹھ کے مجموعے پر انسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اسد شفیق اور سرفراز احمد اکیاون اکیاون رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہےتیسرے دن کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو سینتیس رنز بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے، جبکہ گرین شرٹس کو بنگلہ دیش پر دو سو پانچ رنز کی برتری حاصل ہو گئی