ایم کیو ایم دہشتگردتنظیم ہےجس کے بھارت سے روابط ہیں پابندی لگائی جائے: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار

Apr 30, 2015 | 21:36

خصوصی نامہ نگار

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نیا پنڈورا پاکس کھول دیا ، کہا ایم کیو ایم دشمنوں کے ساتھ مل کرملک کے خلاف کام کرتی ہے،اور طالبان سے زیادہ خطرناک ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم پرپابندی لگائی جائے، کیونکہ یہ سیاسی نہی دہشتگردتنظیم ہے-
راؤ انوار نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے گورنرسے خوش نہیں اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ متحدہ کے ہر سیکٹر کے لڑکے بھارت جاتے ہیں ، اوربھارتی خفیہ ایجنسی را سے تریبت لیتے ہیں، متحدہ کے کارکن بھارت جا کر نام بھی تبدیل کر لیتے ہیں-
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ  بدھ کی رات کو ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد گرفتار کیے ،جن کےقبضے سےبارودی مواداوردستی بم بھی ملے، دہشتگرد بھارتی ایجنسی را سے تربیت لے کرآئے، گرفتار ہونے والوں  میں طاہرعرف لمبا اورجنید شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ، ندیم نصرف اور محمد انور کی ہدایت پر سب کچھ ہو رہا ہے ، مقدمے میں بھی ان تینوں کو نامزد کریں گے -
راو انوار کا کہنا تھا کہ جاوید لنگڑابھارت میں ہےجوالطاف حسین کاخاص بندہ ہے،   اگر پولیس سےکوئی بدمعاشی کریگاتو اس کو ویسا ہی جواب ملےگا، دیکھتے ہیں ایم کیو ایم اب کیسے ہڑتال کرتی ہے، اس موقع پر ملزمان کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا -

کراچی سے گرفتار ہونے والے ملزمان نے میڈیا کے سامنے جرم کا اعتراف کیا اور  انکشاف کیا کہ  بھارتی فوج نے اسلحہ چلانےکی تربیت دی

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ملزمان طاہر لمبا اور جنید کو پریس کانفرنس کے دوران ہی میڈیا کے سامنے پیش کیا ، اس موقع پر ملزمان نے کئی انکشافات کیے،جبکہ اعتراف کیا کہ ان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزم طاہر لمبا نے بتایا کہ انہیں محمد انورکے ذریعے ہدایات ملتی تھی، جبکہ کراچی میں فاروق سلیم اورحماد صدیقی ہدایات دیتے تھے، ملزم نے بتایا کہ  بھارت فوج نے انہیں اسلحہ چلانا سکھایا،دہلی ائیرپورٹ پربھارتی افسرنےپاسپورٹ لیکرہمیں کلیئرکرایا-
اس موقع پر دوسرے ملزم جنید نے انکشاف کیا کہ وہ جاوید لنگڑا کا بھائی ہے، اور اس نے پانچ سال بھارت میں گزارے، ملزم نے بتایا کہ کراچی کے بیس سے پچیس لڑکوں نے اس کے سامنے بھارت میں جا کر ٹریننگ لی-
ملزمان کا کہنا تھا کہ ان کے دیگر ساتھی بیرون ممالک میں مفرور ہیں، اور وہ جرائم کرنے پر شرمندہ ہیں-

مزیدخبریں