آصف زرداری کے دور میں ایم کیو ایم ذیادہ مضبوط ہوئی: ذولفقار مرزا

Apr 30, 2015 | 21:43

خصوصی نامہ نگار

وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ذولفقار مرزا کاکہنا  تھا  کہ پانچ سال سے ایم کیو ایم کو دہشتگرد جماعت کہ رہا ہوں،  ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے انکشافات سے متحدہ کی دہشتگردانہ کارروائیاں محدود ہوجائیں گی کیونکہ محدود کرنے والے سنجیدہ ہیں ، انہوں نے آصف زرداری   کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  سابق صدر کے دور میں   ایم کیو ایم مضبوط ہوئی ، وہ  متحدہ کے بغیر چلنا ہی نہیں چاہتے- ایک سوال کے جواب میں زولفقار مرزا کا کہنا تھا کہ نائن زیرو سے ملنے والے ہتھیاروں پرالطاف حسین  نے پہلے لاتعلقی کا اعلان کیا،پھر خود ہی کہا کہ ہتیھار لائسنس شدہ ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جرائم میں ملوث سیاست دانوں کو فوج اور رینجرز نہیں چھوڑے گی -

مزیدخبریں