ڈیڑھ ارب روپےکے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدار ت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان پیکج کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے  پیکج کا اطلاق پندرہ جون سے ہوگا جس کے تحت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر پانچ سے دس روپے ریلیف دیا جائے گا،اور لوگوں کو یوٹیلٹی اسٹورز پر اٹھارہ اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ ان اشیاء میں آٹا، چینی، میدہ، گھی، کوکنگ آئل، دالیں، چاول، بیسن، سویاں ، مشروبات اور دیگر چیزیں شامل ہیں،وزارت صنعت نے رمضان پیکیج کے لیے ایک ارب  اسی کروڑ روپے کی سمری بھجوائی تھی،تاہم صرف ڈیڑھ ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی ہی منظوری دی گئی-

ای پیپر دی نیشن